61
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے حکومت سے مذاکراتی کمیٹی میں توسیع کردی۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے بانی نے مذاکراتی کمیٹی میں مزید دو ارکان کو شامل کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی اب سات ارکان پر مشتمل ہوگی۔
سینیٹر حامد خان اور ایم ڈبلیو ایم کے سینیٹر راجہ علامہ ناصر عباس بھی پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ دونوں سینیٹرز کو بانی پی ٹی آئی نے ہی مذاکراتی کمیٹی میں شامل کیا تھا۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور، عمر ایوب، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا اور سلمان اکرم راجہ پہلے ہی مذاکراتی کمیٹی کا حصہ ہیں۔