تحریک انصاف نے زمان پارک میں سرچ آپریشن کرنیوالوں کیخلاف مقدمہ کیلئے درخواست دیدی، مریم ، رانا ثناء نامزد

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ پر ‘پولیس اہلکاروں کے حملے  کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی، جس میں مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم  نواز اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو بھی نامزد کیا گیا۔

کیس کی درخواست عمران خان کی رہائش گاہ کے نگرا ن  اویس احمد نے ریس کورس تھانے میں دی

زمان پارک میں سیاسی کارکن نہیں، تربیت یافتہ دہشت گرد ہیں،مریم نواز

تفصیلات کے مطابق درخواست میں نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی اور آئی جی پنجاب عثمان انور، سی سی پی او لاہور صدیق کامیانہ، ڈی آئی جی آپریشنز افضل کوثر، ایس ایس پی آپریشنز صہیب اشرف، تھانہ سی آئی اے اور صدر کے ایس پیز کو بھی نامزد کیا گیا ہے

زمان پارک آپریشن کس کے کہنے پر کیا گیا،تحریک انصاف پول کھول دیا

ذرائع کے مطابق درخواست میں لائسنس یافتہ اسلحہ اور گھر سے لے جانے والے سامان کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ حملے کے دوران پولیس ملازمین سے 50 ہزار روپے بھی چھین کر لے گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ ‘کپڑے ، عملے کے کاغذات، اے ٹی ایم، پرفیوم، ہیئر ڈرائر مشین، 9 ایس ایم جی بندوقیں، دو پستول لے گئے ہیں  درخواست میں قانونی اسلحہ کے لائسنس نمبر اور گولیوں کی تفصیلات بھی درج ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com