332
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کو 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مل گئی۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست جمع کرائی تھی۔
تاہم اب پی ٹی آئی کو 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مل گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی جلسے کیلئے نئی درخواست جمع کرائے ، اسلام آباد ہائیکورٹ
اجازت نامے کے مطابق جلسہ انتظامیہ سٹیج، خواتین اور تمام انکلوژرز کی سیکیورٹی کی ذمہ دار ہوگی، جلسہ میں عدلیہ اور اداروں کے خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست پر آج رپورٹ طلب کر لی ہے اور آج ڈی سی، سی سی پی او کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔