228
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پی ٹی آئی سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی موجودہ صورتحال پر سندھ کے عوام کو جگائیں گے اور مافیا کے خلاف کھڑا کرکے مافیا کو شکست دیں گے۔
کراچی میں پارٹی کے صوبائی دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ پی ڈی ایم زرداری نے بنائی ہے اور وہ خرید و فروخت کے بادشاہ ہیں۔ حکومت بدلنے میں سب سے بڑا ہاتھ زرداری کا ہے۔
کراچی کے الیکشن کالعدم قرار دئیے جائیں ،تحریک انصاف کا مطالبہ
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 3100 پولیس اہلکاروں میں سے 16 سپاہی آئی پیز کی ڈیوٹی کر رہے ہیں۔
سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ لیاقت جتوئی نے کہا کہ زراعت کا 30 ارب کا ہیلتھ بجٹ کہاں گیا، کوئی بتانے یا پوچھنے والا نہیں۔
علی زیدی نے کہا کہ سندھ میں 6 روزہ مہم کے بعد رمضان کے بعد دوبارہ مہم شروع کریں گے۔