179
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )تحریک انصاف نے عمران خان کے فوکل پرسن اظہر مشوانی کی جبری گمشدگی کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا اظہر مشوانی کی جبری گمشدگی کیخلاف 31 مارچ بروز جمعہ 3 دن بجے ملک گیر احتجاج ہوگا۔ #YouthStandsWithAzhar pic.twitter.com/TdR9EQJdtg
— PTI (@PTIofficial) March 29, 2023
پاکستان تحریک انصاف کے مطابق اظہر مشوانی کی جبری گمشدگی کے خلاف جمعہ کو سہ پہر 3 بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اظہر مشوانی چند روز قبل لاہور سے لاپتہ ہوئے تھے، ان کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔