تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی ابتدائی فہرست تیار کر لی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی ابتدائی فہرست تیار کر لی۔
فہرست بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن میں جمع کرائی جائے گی، تحریک انصاف کو خواتین کی 24 اور اقلیتوں کی تین مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے مخصوص نشست کے لیے سعدیہ ایوب، روبینہ خان اور عائشہ بھٹہ کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کے نام پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
مخصوص نشستوں کے لیے روبینہ رضوان، روبینہ جمیل اور عاصمہ شجاع کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے، قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے یاسمین راشد، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں زرتاج گل، کنول شوز ب اور سیمابیہ طاہر شامل ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔