تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 233 نشستوں کیلئےٹکٹ جاری کردئیے

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی 233 نشستوں کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے ہیں جب کہ قومی اسمبلی کی 33 نشستوں کے لیے کسی امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے.
تحریک انصاف نے NA-151 ملتان اور NA-214 تھرپارکر سے شاہ محمود قریشی کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا ہے. چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر این اے 10، این اے 130 یاسمین راشد، عمر ایوب این اے 18، مراد سعید این اے 4، علی محمد خان این اے 23، علی امین گنڈا پور این اے 44، شہریار آفریدی این اے 35, لطیف کھوسہ این اے 122 سے الیکشن لڑیں گے.
اسلام آباد این اے 46 سے عامر مغل، این اے 47 سے شعیب شاہین، این اے 48 سے علی بخاری، این اے 118 لاہور سے عالیہ حمزہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں, این اے 166 بہاولپور سے کنول شوزب.
جمشید دستی این اے 175 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے، این اے 148 ملتان کے بیرسٹر تیمور ملک، این اے 150 ملتان کے زین قریشی کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ دیا گیا ہے.
این اے 128 سے سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ، این اے 30 پشاور سے شندنا گلزار، این اے 71 سیالکوٹ سے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار, این اے 19 سوابی سے اسد قیصر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے.
حلیم عادل شیخ این اے 238، علیم عادل شیخ 232، عالمگیر خان این اے 236 سے پی ٹی آئی
کے امیدوار ہوں گے, این اے 49 اٹک سے طاہر صادق جبکہ زرتاج گل این اے 185 ڈی جی خان سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے.
پاکستان تحریک انصاف نے عوامی مسلم لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیا.
این اے 56 راولپنڈی سے پی ٹی آئی کی جانب سے شہریار ریاض کو ٹکٹ جاری کیا گیا جبکہ این اے 57 راولپنڈی سے سیمابیہ طاہر کا مقابلہ شیخ رشید سے ہوگا.

 

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    Jobs Hiring

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca