اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی تمام نشستوں کے لیے انتخابی ٹکٹ جاری کر د ئیے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی تمام 297 نشستوں پر ٹکٹ جاری کر دئیے ہیں، اس کے ساتھ پنجاب کی چاروں ریجن میں اپیل کمیٹیاں بنا دی گئ ہیں جن میں ٹکٹ پر نظرثانی کیلئے اپیل دائر کی جا سکتی ہے، عمران خان تمام اپیلوں پر حتمی خود فیصلہ کریں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 19, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی تمام 297 نشستوں کے لیے ٹکٹ جاری کر د ئیے ہیں۔ نظرثانی کے لیے اپیل دائر کی جا سکتی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ تمام اپیلوں پر حتمی فیصلہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کریں گے۔