223
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو پھر گرفتار کر لیا گیا،پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کے وکیل کے مطابق انہیں اینٹی کرپشن کیس میں گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ علی محمد خان کو مردان میں انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رہائی کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔
پشاور ہائی کورٹ نے گزشتہ روز علی محمد خان کو انسداد دہشت گردی کے ایک مقدمے میں گرفتار کیے جانے کے بعد رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے علی محمد خان کو بری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کسی اور کیس میں مطلوب ہیں تو انہیں گرفتار کیا جائے۔
تحریک انصاف کے رہنما کو ایک بار پھر اینٹی کرپشن کیس میں عدالت سے باہر نکلتے ہی گرفتار کر لیا گیا۔ علی محمد خان مختلف مقدمات میں مجموعی طور پر پانچ مرتبہ گرفتار ہو چکے ہیں