اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی نے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
زین قریشی کا کہنا تھا کہ میں نے پارٹی کی جانب سے بھیجے گئے شو کاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے، آزادانہ اور شفاف انکوائری اور پارٹی کے حامیوں کے جذبات کو تسلیم کرتے ہوئے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔
پی ٹی آئی رہنما زین قریشی نے کہا کہ میں اپنی پارٹی، اپنے لیڈر بانی پی ٹی آئی اور اپنے والد کا وفادار تھا، ہوں اور رہوں گا۔
33