انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے بات کرنے کا کام مجھے دیا گیا ہے، وہ انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والی جماعتوں سے رابطہ کریں گے، جے یو آئی، اے این پی، جماعت اسلامی اور قوم پرست جماعتوں کو بات کرنی چاہیے
قومی اسمبلی کے سابق سپیکر نے کہا کہ ہم اسمبلی میں بیٹھیں گے، سب جانتے ہیں کہ الیکشن میں پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری ہوا، ہم ایک یا دو دن میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلائیں گے
واضح رہے کہ اسد قیصر اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر پی ٹی آئی کے بانی سے ملنے آج اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔ اسد قیصر نے پی ٹی آئی کے بانی سے موجودہ سیاسی صورتحال اور اتحادیوں کے بارے میں بات کی.
133