اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے لیے راجہ اعظم کا نام تجویز کر دیا۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ راجہ اعظم کو متفقہ طور پر پی ٹی آئی کی جانب سے جی بی کی وزارت اعلیٰ کے لیے امیدوار نامزد کیا گیا ہے اور چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی ان کی نامزدگی کی منظوری دے دی ہے
ترجمان نے کہا کہ گلگت بلتستان کونسل میں تحریک انصاف کو فیصلہ کن اکثریت حاصل ہے۔
وزیراعلیٰ جی بی جعلی ڈگری پر نااہل ہو گئے۔
گزشتہ روز گلگت کی عدالت نے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ خالد خورشید کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے دیا۔
پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، گلگت کے وزیر اعلیٰ جعلی ڈگری کیس میں نااہل ہوگئے
خالد خورشید کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے پیپلز پارٹی کے عبدالحمید اور (ن) لیگ کے رانا فرمان علی نے خالد خورشید کی ڈگری کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعلیٰ کو نوٹس جاری کیا تھا۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ڈگری لندن سے تھی اور انہیں جی بی بار کونسل نے وکالت کا لائسنس جاری کیا تھا لیکن یونیورسٹی آف لندن سے ڈگری کی تصدیق نہیں ہوئی۔
گلگت کی عدالت کے تین رکنی بنچ نے کیس میں خالد خورشید کو نااہل قرار دے دیاتھا