تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

 

اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

گزشتہ روز چوہدری پرویز الٰہی لاہور میں بلٹ پروف گاڑی میں چھپ کر گھر سے نکلے، پیشگی اطلاع کی گئی تو لاہور پولیس اور اینٹی کرپشن ٹیم نے گاڑی کو روک لیا۔

تاہم جب پرویز الٰہی گاڑی سے نہ اترے تو گاڑی کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور انہیں زبردستی باہر نکال کر گرفتار کرلیا گیا۔

پنجاب کے وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ چھپ چھپانے کے ماہر چوہدری پرویز الٰہی فرار ہوتے ہوئے پکڑے گئے۔

پرویز الٰہی کی گرفتاری کےبعد ان کےبیٹے مونس الٰہی نے ردعمل جاری کر دیا

پرویز الٰہی کے ڈرائیور نے پولیس کو بیان دیا کہ پی ٹی آئی صدر گلگت بلتستان فرار ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ والد کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ پرویز الٰہی کے خلاف گوجرانوالہ میں اینٹی کرپشن کے دو مقدمات درج ہیں، ان پر ٹھیکوں میں کمیشن اور کک بیکس لینے کا الزام ہے، اس کے علاوہ ان کے خلاف لاہور میں بھی پرچہ درج ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com