عمران خان پر حملے کے خلاف تحریک انصاف کا احتجاج جاری

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر حملے کے خلاف راولپنڈی میں احتجاج تیسرے روز میں داخل ہو گیا۔ کارکنوں نے راولپنڈی میں کئی سڑکیں بلاک کر کے احتجاج جاری رکھا۔

مری روڈ، پیر ودھائی موڑ، گلزار قائد اولڈ ایئرپورٹ روڈ، سرائے کل چوک ٹیکسلا، رتہ شاہ چوک مارگلہ، موٹروے ایم ٹو، اسلام آباد کے قریب لاہور ٹول پلازہ مختلف مقامات پر جاری احتجاج کے باعث بند کر دیا گیا

مشتعل افراد نے سواں پل کے قریب راولپنڈی جانے والی سڑک کو بھی بند کر دیا ہے جب کہ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کو سڑک کے ایک طرف سے روکا جا رہا ہے۔ مری میں بھی ٹریفک کا نظام آج تیسرے روز بھی بری طرح متاثر رہا۔

دوسری جانب جی ٹی روڈ سواں پل کے قریب پی ٹی آئی کے دھرنے کے باعث مال بردار گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں اور مسافر گاڑیوں سمیت دیگر ٹریفک پھنس کر رہ گئی ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca