عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف تحریک انصاف کا مختلف شہروں میں بھر پور احتجاج

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)لاہور میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج شروع کر دیا۔
لاہور میں سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک پر پولیس کے چھاپے کے خلاف ملک بھر میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا، پولیس نے مختلف شہروں میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

کراچی، راولپنڈی، گوجرانوالہ، اسلام آباد، پشاور سمیت مختلف شہروں میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے شدید احتجاج کیا، حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ٹریفک بلاک کردی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
کراچی میں داؤد چورنگی، کیماڑی، لیاری، نیٹی جیٹی، حب ریور روڈ، بنارس، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں بورڈ آفس، 4 کے چورنگی، ڈسٹرکٹ ایسٹ میں راشد منہاس روڈ، سہراب گوٹھ اور ڈسٹرکٹ ساؤتھ سمیت 15 سے زائد مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ شاہین کمپلیکس، ٹن تلوار پر احتجاج کے باعث شام کو دفاتر سے گھروں کو لوٹنے والے شہری سڑکوں پر نکل آئے۔
پولیس نے فائیو اسٹار، حسن اسکوائر اور کیماڑی سے پی ٹی آئی کے 30 سے ​​زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ فائیو اسٹار حسن اسکوائر کے مقام پر پولیس نے کارکنوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے خواتین کارکنان سمیت مظاہرین متاثر ہوئے۔

حیدرآباد میں دھرنا

حیدر آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے وڈھو واہ گیٹ کے سامنے بائی پاس پر دھرنا دیا اور ٹائروں کو آگ لگا دی جس سے ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہو گئی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
پشاور میں پی ٹی آئی کے کارکنان پریس کلب کے سامنے جمع ہوئے اور احتجاج کیا اور بعد ازاں اسمبلی چوک کی طرف روانہ ہوگئے۔ پشاور میں مظاہرین نے ریڈ زون کا گیٹ توڑ دیا، اسمبلی چوک میدان جنگ بن گیا۔

اسلام آباد میں پولیس نے 15 کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے ضیاء مسجد کے قریب ایکسپریس ہائی وے بلاک کر دی، ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے اٹھال چوک بلاک کر کے احتجاج کیا۔
تحریک انصاف کا احتجاج روکنے کے لیے اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری فیض آباد پہنچ گئی، بکتر بند گاڑی بھی فیض آباد لائی گئی۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ کسی کو احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، مظاہرین نے روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی تو گرفتار کر لیا جائے گا۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔