ٹکٹ بیچنے کا الزام، تحریک انصاف نے خواجہ آصف کو ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عمران خان پر ٹکٹ بیچنے کا الزام لگانے پر تحریک انصاف نے خواجہ آصف کو ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔پی ٹی آئی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا ہے جسے عثمان ڈار نے بھیجا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ خواجہ آصف نے عمران خان پر سیالکوٹ میں ٹکٹ بیچنے کا الزام لگایا اور ٹکٹوں کے عوض سیالکوٹ سے 30 کروڑ روپے وصول کرنے کا جھوٹا الزام لگایا۔

نوٹس کے مطابق خواجہ آصف نے سیالکوٹ کے ٹکٹ ہولڈرز پر بے بنیاد اور سنگین الزامات لگائے اور پریس کانفرنس میں عمران خان اور پارٹی رہنماں پر براہ راست بدزبانی کی۔

نوٹس میں خواجہ آصف سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے بے بنیاد الزام پر چیئرمین تحریک انصاف سے تحریری معافی مانگیں اور اس معافی نامہ کو ملک کے معروف اخبارات میں شائع کرائیں۔

نوٹس کے مطابق معافی نہ مانگنے کی صورت میں خواجہ آصف 10 ارب روپے ہرجانہ ادا کریں، معافی نہ مانگنے یا ہرجانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں خواجہ آصف کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com