پی ٹی آئی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ صدر مملکت کا خطاب خوش آئند ہے، صدر عارف علوی کا انٹرویو ملکی صورتحال کا غیرجانبدار لیکن جامع جائزہ ہے۔
پی ٹی آئی نے کہا کہ عارف علوی کی تقریر کی روشنی میں بحران کا بامعنی حل نکالاجائے
پی ٹی آئی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ منصفانہ اور شفاف انتخابات ملک میں جمہوریت کی بقا اور تسلسل کی کنجی ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ کے بغیر منصفانہ اور شفاف انتخابات کا تصور نامکمل ہے۔
واضح رہے کہ نجی ٹی وی پروگرام کے انٹرویو کے دوران صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہر کوئی لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کر رہا ہے، ملک کے مستقبل کے لیے ضروری ہے کہ الیکشن صاف اور شفاف ہوں۔
انہوں نے کہا کہ حج پر گیا تو الیکشن ایکٹ میں ترمیم ہوئی، حج پر نہ جاتاتو الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم پر دستخط نہ ہوتے۔