تحریک انصاف سندھ کے نائب صدر محمود مولوی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

 

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کراچی سے رکن قومی اسمبلی اور تحریک انصاف سندھ کے نائب صدر محمود مولوی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود مولوی نے کہا ہے کہ میں پاکستان تحریک انصاف چھوڑ رہا ہوں، قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفی دے رہا ہوں۔ عمران خان خود کہتے تھے کہ فوج ہماری ریڑھ کی ہڈی ہے، میں استعفی عمران خان کو دوں گا  فوج کی وجہ سے پاکستان محفوظ اور ایٹمی طاقت ہے میں عمران خان صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کی وجہ سے میں نے الیکشن جیتا، پارٹی نے مجھے عزت دی۔

رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے کہا کہ آج میں ایم این اے ہوں، لوگ مجھے جانتے ہیں، بھارت کا باپ بھی شہدا کی یادگاروں کو نہیں توڑ سکتا۔ مجھے 1965 کی جنگ یاد ہے، 1971 کی جنگ، پاکستان فوج کی وجہ سے محفوظ ہے، شہدا کی یادگاروں کی توڑ پھوڑ پر دکھ ہوا، فوج سے لڑنا جائز نہیں، سب کو بتا ئوں گا کہ اگر ۔ فوج ہے تو پاکستان ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں نہیں جانتا کہ وہ لوگ کون تھے، میں اس ٹیم کا حصہ نہیں، فوج کے خلاف جانا درست نہیں، کیا وہ امریکہ، بھارت سے فوج لے کر آئیں گے، میں کسی پارٹی میں نہیں جا رہا۔ استعفی دینے کے بعد اکثر جماعتوں کا مسئلہ یہ ہے کہ میں حکومت میں ہوں تو فوج کی تعریف کرتا ہوں، جیسے اقتدار سے باہر ہوں تو فوج کو بدنام کرتا ہوں، عوام کی بات نہیں کرتا، سندھ حکومت صحت کارڈ جاری کرے۔

محمود مولوی نے کہا کہ اربوں روپے کا آٹا بانٹا گیا، کسی کو ملا اور کسی کو نہیں ملا۔ چالیس سال سے کاروبار کر رہا ہوں، سیاست میں پیسہ کمانے نہیں آیا۔ جب وہ پی ٹی آئی میں آئے تو صاف کہہ دیا کہ یہ گندی پارٹی ہے، یہ واقعات دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ میں نے تب بھی کہا تھا کہ ہم اسی طرح خانہ جنگی کی طرف جائیں گے۔ جماعتیں خوف کے بت کو بھی توڑ دیں۔ ہم غلام نہیں ہیں۔ فلاحی تنظیم یا نئی سیاسی جماعت بنا ئوں گا۔ جو لوگ ملک کو آگے دیکھنا چاہتے ہیں وہ اس پارٹی میں آئیں گے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca