14
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو صوابی میں ہونے و الے جلسے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو صوابی میں ہونے و الے جلسے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق جلسے کے لیے تمام رہنماؤں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں اور خیبر پختونخواہ کے ہر ایم این اے کو 500 سے زائد کارکنوں کو لانےکی ہدایت کی گئی ہے۔
لیڈروں پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں خود ترتیب دیں۔. قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ہر رکن کو جلسےکو کامیاب بنانے کا ٹاسک بھی دیا گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے علاوہ پنجاب کے کارکنوں کو بھی جلسے میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
دوسری جانب صوبائی صدر پی ٹی آئی جنید اکبر نے کہا ہے کہ پارٹی کے تمام رہنما صوابی جلسے میں شرکت کریں گے۔ صوابی جلسہ خیبرپختونخوا کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔