160
اردورلڈکینیڈا(ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں انکی رہائش گاہ سے پولیس کی بھاری نفری نے حراست میں لیا۔ شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے ہیڈکوارٹر منتقل کیا جارہا ہے۔
شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے کچھ دیر بعد ہی گرفتار کیا گیا جس میں انہوں نے 90 روز میں انتخابات کرانے کا مطالبہ دہرایا تھا
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شاہ محمود قریشی کو وفاقی پولیس نے نہیں ایف آئی اے نے گرفتار کیا ہے