وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا رخ درست سمت کی طرف ہو گیا ہے، پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے، اسٹاک مارکیٹ 76 ہزار انڈیکس سے تجاوز کر گئی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ بیرونی اور ملکی سرمایہ کاروں نے حکومت کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، آئندہ 5 سال میں پاکستان کی معیشت کی بحالی کے سفر کو محاذ آرائی کی سیاست سے بچائیں، پاکستان کی معیشت مشکلات کا شکار ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک ترقی کرے گا تو 24 کروڑ عوام کو فائدہ ہوگا، ملک بحران کی طرف جائے گا تو عذاب عوام کو بھگتنا پڑے گا۔ پی ٹی آئی قیادت کو مشورہ ہے کہ سڑکوں کے بجائے ایوانوں میں آئیں میں مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کریں
ان کا مزید کہنا تھا کہ 2029 تک انتظار کریں، خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، عوام کی خدمت کریں، جہاں بھی مینڈیٹ ملے عوام کی خدمت کریں، ہمیں اب جلسوں کا کھیل نہیں کھیلنا ہے، ہمیں عوام کی خدمت کے لیے لڑنا ہے۔
74