تحریک انصاف کی قانونی ٹیم آج الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کرے گی. درخواست بیرسٹر گوہر علی خان، بیرسٹر علی ظفر اور شاہ فیصل عثمان خیل دائر کریں گے۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان نے بانی پاکستان تحریک انصاف سے جیل میں ملاقات کی اور مشاورت کے بعد پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے.
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان نے تصدیق کی کہ وہ انتخابی نشانات واپس لینے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ جائیں گے. کمیشن نے کہا کہ کسی غیر متعلقہ شخص کی درخواست پر انتخابی نشان واپس لینا غیر قانونی ہے.
واضح رہے کہ کچھ روز قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف سے اس کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر بیٹ کا نشا ن واپس لے لیا تھا۔
99