تحریک انصاف آج گورنر ہائوس کے باہر احتجاج کریگی

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کی صورتحال کے پیش نظر آج گورنر ہاؤس پنجاب کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ عمران خان 5 بجے گورنر ہاؤس کے باہر جمع ہونے والے کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے ہمارے اراکین کو 5 کروڑ میں خریدنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے صاف انکار کر دیا اور پیشکش ٹھکرا دی۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پنجاب میں اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد لانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کو 187 ارکان کی حمایت حاصل ہے اس لیے عدم اعتماد تحریک ناکام ہو جائے گی.

پرویز الٰہی برطرف ہونگے ؟؟؟ نوٹیفکیشن جلد متوقع

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ گورنر اعتماد کے ووٹ کے لیے کم از کم دس دن کا وقت دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس اتنے نمبر نہیں ہیں، یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی ہمارے ایم پی ایز کو پیسے دے رہی ہے، ہمارے ایم پی ایز کو ٹیلی فون کالز آرہی ہیں اور انہیں خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی حکومت نے بھی گورنر ہاؤس پنجاب کے اندر اور باہر رینجرز تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جب کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com