اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک لاہور میں پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف آج سے دوبارہ احتجاجی تحریک شروع کرے گی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے استعفیٰ منظور نہ کیے جانے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے، 11 جنوری سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کا اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
فواد چوہدری نے نواز شریف پر ملک میں مارشل لاء لگانے کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے فوجی قیادت کی تبدیلی کو متنازع بنا کر ملک میں مارشل لاء لگانے کی کوشش کی، یہ عمران خان کی سمجھداری اور تحمل کی وجہ سے ہے کہ عسکری قیادت میں تبدیلی ممکن ہوئی اور ملک میں مارشل لاء نہیں لگایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں
اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں ،فواد چوہدری
انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن کے بجائے ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کی کوشش کر رہی ہے، اسٹیبلشمنٹ کو بتانا چاہتا ہوں کہ اگر ایسا ہوا تو سارا الزام اسٹیبلشمنٹ پر آئے گا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف مہنگائی، بگڑتے معاشی حالات، گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ، کچن کی اشیاء کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف آج جمعہ سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کر رہی ہے۔ انشاء اللہ تین ہفتے بعد عمران خان اس تحریک میں شامل ہوں گے اور ہم اس حکومت کے خاتمے تک سڑکوں پر ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں ہمارے 127 ایم این ایز نے اجتماعی استعفیٰ دیا، کیا جن 11 لوگوں کے استعفے سپیکر نے منظور کیے انہیں بلایا؟ کیا آپ نے ان کے استعفوں کی تصدیق کے لیے ان سے رابطہ کیا ہے؟ نہیں! ہمارا کوئی بھی ایم این اے اسمبلی میں نہیں رہنا چاہتا، 20 واپس آنے والے اپنے حلقوں میں نہیں جا سکے۔
حکومت کو غیر آئینی طریقے سے ہٹایا گیا تو مزاحمت کرینگے، فواد چوہدری
فواد چوہدری نے کہا کہ بے نظیر کی برسی پر زرداری اور کمپنی نے پرائیویٹ طیارے بک کرائے اور پارٹی کرتے ہوئے گڑھی خدا بخش گئے، یہ ان کا عوام کے ساتھ رویہ ہے۔ اب پنجاب کے ایم پی ایز سے کہہ رہے ہیں کہ ہم آپ کو عمرے پر یا دبئی، لندن بھیج دیتے اور آپ ووٹنگ کے دن غیر حاضر رہیں۔