تحریک انصاف عدلیہ سے اظہار یکجہتی کیلئے آج ریلیاں نکالی گی،قوم باہر نکلے، عمران خان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) جسٹس عمر عطا بندیال سے اظہار یکجہتی کے لیے آج صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔
چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق آج شام ساڑھے 5 بجے ملک بھر میں ایک گھنٹہ ریلیاں نکالی جائیں گی جب کہ عمران خان خود لاہور میں جلسہ کریں گے۔

واضح رہے کہ لاہور میں ریلی عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک سے شروع ہو کر لکشمی چوک پر اختتام پذیر ہوگی۔
گزشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب میں پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں ریلیاں نکالوں گا، لاہور میں جلسے کی قیادت میں خود کروں گا۔ عوام باہر آئیں اور اپنے چیف جسٹس کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑے ہوں۔
سابق وزیراعظم نے قوم سے اپیل کی کہ یہ فیصلہ کن وقت ہے، آپ کو نکلنا ہوگا۔ سپریم کورٹ کے مطابق الیکشن 14 مئی کو ہونا ہے، حکومت عدالت کا فیصلہ نہیں مان رہی۔ فیصلہ نہ ماننا، جس ملک میں حکومت عدالت کے فیصلے پر عمل نہیں کرتی وہاں بنیادی حقوق سلب ہوتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ یہی وقت ہے، سب کو سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، آئین کو بچانے کے لیے عوام باہر نکلیں اور پیغام دیں کہ قوم چیف جسٹس کے ساتھ کھڑی ہے، ہمیں ان کو پیغام دینا ہے کہ قوم کہاں کھڑی ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ بار بار میرا مذاق اڑاتے تھے کہ الیکشن چاہتے ہیں تو اسمبلیاں تحلیل کر دیں، اب آئین کی دھجیاں اڑانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، ہم صرف عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، آئے روز ہمارے بنیادی حقوق پامال ہو رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری لڑائی مافیاز سے ہے، ہمیں آخری گیند تک لڑنا ہے، کبھی پیسے کا، کبھی بجٹ کا، کبھی انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا بہانہ بنا رہے ہیں، آئین میں واضح نگران حکومتوں کی مدت ختم ہو چکی ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کے اعلان پر اسلام آباد پولیس نے اجازت نہ لینے پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث کسی بھی قسم کے جلسے، جلوس اور ریلیاں نکالنے پر پابندی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca