تحریک انصاف کا حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کااعلان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے کے باوجود حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا کہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے انتخابات کے فریم ورک پر حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور حتمی ایجنڈے پر منگل کو بات کی جائے گی۔
اس سے قبل وفاقی وزراء نے پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب کی نگران حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا جب کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے عدالتی دستاویزات ملنے کے بعد پرویز الٰہی کی گرفتاری 6 مئی تک ملتوی کردی۔
مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے انتخابات کے فریم ورک پر حکومت سے مذاکرات جاری رہیں گے اورعدالتی احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے منگل کو حتمی ایجنڈے پر بات کی جائے گی۔
اس سے قبل عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں ارکان نے حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم پیچھے ہٹے تو حکومت کو سپریم کورٹ میں موقع مل جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com