تحریک انصاف کا جوابی حملہ،زردار ی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )تحریک انصاف نے آصف زرداری کو نااہل قرار دینے کے لیے قومی اسمبلی میں ریفرنس جمع کرا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے بطور صدر مملکت توشہ خانہ سے خلاف قانون تین قیمتی گاڑیاں خریدیں۔
پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری اور افتخار درانی پارلیمنٹ ہا ئوس پہنچے جہاں وہ اسپیکر راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کرنا چاہتے تھے تاہم وہ وہاں موجود نہیں تھے، جس پر رہنما ئوں نے سیکریٹری قومی اسمبلی سے ملاقات کی اور سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ریفرنس دیا

ریفرنس میں پی ٹی آئی رہنما ئوں نے کہا ہے کہ سابق صدر اور رکن اسمبلی آصف زرداری نے توشہ خانہ سے خلاف قانون تین گاڑیاں خریدیں، انہیں نااہل قرار دیا جائے۔
ریفرنس جمع کرانے کے بعد زلفی بخاری نے افتخار درانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے ایم این اے آصف زرداری کے خلاف سپیکر کو ریفرنس جمع کرایا ہے

زلفی بخاری نے کہا کہ 2013 کے قانون کے مطابق کسی بھی سربراہ مملکت کو تحفے میں دی گئی گاڑیاں خریدنے کی اجازت نہیں تھی، تحفے میں د ئیے گئے نوادرات میوزیم اور گاڑیوں کو کابینہ کے پول میں جانا تھا
آصف زرداری نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تین مہنگی گاڑیاں خریدیں جب کہ عمران خان نے قانون کے مطابق پیسے دیے اور توشہ خانہ سے چیزیں لیں
زلفی بخاری نے مزید کہا کہ آصف زرداری کے خلاف قانون کی خلاف ورزی پر ریفرنس دائر کیا گیا ہے، آصف زرداری کو رکن اسمبلی کی حیثیت سے نااہل قرار دیا جائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca