اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ملک کے مختلف حصوں میں ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف 25 دسمبر کو ملتان، لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں جلسے کرے گی۔
26 دسمبر بروز پیر بہاولپور، 27 دسمبر بروز منگل شیخوپورہ اور 28 دسمبر بروز بدھ جہلم میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔
تحریک انصاف جمعرات 29 دسمبر کو ساہیوال، 30 دسمبر بروز جمعہ ڈی جی خان اور 31 دسمبر بروز ہفتہ گوجرانوالہ میں جلسے کرے گی۔
یکم جنوری بروز اتوار ملتان، فیصل آباد، لاہور اور راولپنڈی میں دوبارہ ریلیاں نکالی جائیں گی۔
2 جنوری کو سیالکوٹ، 3 جنوری کو اٹک، 4 جنوری کو جہلم، 5 جنوری کو ساہیوال، 6 جنوری کو ڈی جی خان، 7 جنوری کو شیخوپورہ میں جلسے ہوں گے۔
8 جنوری کو ملتان، لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔
9 جنوری کو سیالکوٹ، 10 جنوری کو گجرات، 11 جنوری کو جہلم اور 12 جنوری کو گوجرانوالہ میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔
تحریک انصاف 13 جنوری کو ساہیوال، 14 جنوری کو بہاولپور، 15 جنوری کو ملتان، لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی اور 16 جنوری کو سرگودھا میں جلسے کرے گی۔
تحریک انصاف کی جانب سے نکالی جانے والی ریلیوں کی قیادت مقامی عہدیداران کریں گے۔