اردو رولڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پی ڈی ایم حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر تحریک انصاف نے حکومت کی ایک سالہ مدت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج پی ڈی ایم حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کریں گے۔
عمران خان وائٹ پیپر کے نکات ویڈیو لنک ایڈریس پر جاری کریں گے، وائٹ پیپر میں حکومت کی ناقص گورننس، حکومتی جبر اور دیگر مسائل کو اجاگر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس 9 اپریل کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تھی اور عمران خان کو وزارت عظمی کے عہدے سے استعفی دینا پڑا تھا۔
موجودہ حکومتی اتحاد کے تحت تشکیل دی گئی کابینہ نے 19 اپریل 2022 کو حلف اٹھایا۔
183