اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے ’’جیل بھرو تحریک‘‘ شروع کرنے کی تیاریاں باضابطہ طور پر شروع کر دیں۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر کی علاقائی اور ضلعی تنظیموں کو اہداف تفویض کر دیے گئے ، رضاکارانہ طور پر گرفتار کارکنوں کی فہرستیں تیار کی جائیں گی، عمران خان کی کال پر ہر صوبائی اسمبلی کے حلقے سے 500 کارکن گرفتاریاں پیش کریں گے۔
فہرستوں کی تیاری مکمل کرنے کے بعد انہیں حتمی منظوری کے لیے آئندہ ہفتے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پیش کیا جائے گا۔
دوسرے مرحلے میں ہر صوبائی اسمبلی کے حلقے سے 500 کارکن خود کو جیل جانے کے لیے پیش کریں گے، تیسرے مرحلے میں پی ٹی آئی کے ووٹرز اور عوام گرفتاریاں بھی دیں گے، عمران خان کے 4 فروری کو قوم سے خطاب میں "جیل بھرو تحریک” کا اعلان کیا گیا تھا.