386
اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز )کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان یوسی چیئرمین کا انتخاب ہار گئے، یوں ان کی میئر بننے کی کوشش حتمی نتائج سے پہلے ہی دم توڑ گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کراچی کے مرکزی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کو پارٹی کی جانب سے شہر کے میئر کے امیدوار کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔
اس مقصد کے لیے خرم شیر زمان نے کراچی کے ضلع جنوبی کے علاقے صدر ٹا ئون کی یوسی 11 سے چیئرمین شپ کا الیکشن بھی لڑا تھا تاہم وہ شکست کھا گئے تھے۔
خرم شیر زمان کو پیپلز پارٹی کے سید نجمی عالم نے شکست دی ہے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق صدر ٹا ئون کی یوسی 11 سے پیپلز پارٹی کے سید نجمی عالم 2 ہزار 696 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔