تحریک انصاف کی مینار پاکستان پرجلسے کے لئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور شیخ امتیاز محمود کی درخواست پر سماعت کریں گے جس میں پنجاب حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت ہے، تحریک انصاف نے لاہور میں جلسے کی متعدد درخواستیں دیں، پی ٹی آئی کو سیاسی بنیادوں پر لاہور میں جلسے کی اجازت نہیں دی گئی۔
دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے 21 ستمبر کو مینار پاکستان پر جلسے کے لیے درخواست دی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے کا حکم دے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com