اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ٹیلیگرام کے بانی پال ڈورکو گزشتہ دنوں گرفتار کیا گیا تھا ۔پیغام رسانی سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام کے بانی پال ڈورو کو عدالت نے اس شرط پر ضمانت دے دی کہ وہ فرانس چھوڑ دیں۔پال ڈورو کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات کا سامنا کرتے ہوئے بدھ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔فرانسیسی عدالت نے پال ڈورو کے فرانس چھوڑنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں 50 لاکھ یورو کی ضمانت پر رہا کر دیا تاہم انہیں ہفتے میں دو بار پولیس سٹیشن میں پیش ہونا پڑے گا۔
اگر الزامات ثابت ہو گئے تو پال ڈورو کو 10 سال قید اور 5000 یورو جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ پال کے خلاف تحقیقات فروری میں شروع کی گئی تھیں تاہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی انتظامیہ تحقیقات کا جواب دینے سے گریز کرتی رہی ہے۔