173
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
سعودی میڈیا کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور چینی صدر کے درمیان ہونے والی گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا جب کہ سعودی ولی عہد نے ایران سعودی تعلقات کی ترقی میں چین کے کردار کو سراہا۔ . سعودی میڈیا کے مطابق چینی صدر نے جی سی سی ممالک اور مشرق وسطی کے ساتھ تعلقات میں سعودی کردار کی تعریف کی جب کہ دونوں رہنماں نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات کی۔