شہبازشریف اور ایرانی صدر میں ٹیلیفونک رابطہ،خطے کی صورتحال پر تفصیلی مشاورت

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کے فروغ کے لیے مستقل مذاکرات اور سفارتی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان مشترکہ تاریخ، ثقافت اور عقیدے کی بنیاد پر قائم قریبی اور برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔

شہباز شریف اور ایرانی صدر نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطحی روابط اور مشاورت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، اور دونوں ممالک کے تعاون کے فروغ کے لیے دوطرفہ ادارہ جاتی میکانزم کی ضرورت پر زور دیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں