اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)جنوبی اونٹاریو میں اس ہفتے گرم موسم کی جھلک دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ اس بار صوبے کا درجہ حرارت نئے ریکارڈ بنائے گا۔
Environment and Climate Change Canada کے مطابق، جنوبی اونٹاریو کے کئی علاقوں بشمول ونڈسر، لندن، ٹورنٹو، کچنر وغیرہ میں آنے والے ہفتے میں درجہ حرارت 27 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔ پورے ہفتے صوبے کے بیشتر مقامات پر آسمان صاف اور دھوپ چھائی رہے گی۔ بدھ کو ٹورنٹو اور کچھ قریبی علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے۔
ٹورنٹو میں ہفتے کا آغاز پیر سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ہوگا اور اس کے بعد گرمی میں اضافہ ہوگا۔ جمعرات کو شہر میں درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے ساتھ ہفتے کا گرم ترین دن ہوگا۔ پیر کی رات درجہ حرارت سات ڈگری سیلسیس رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ویدر نیٹ ورک کے مطابق 11 سے 14 اپریل تک گرمی کا ریکارڈ بھی ٹوٹ سکتا ہے۔ 14 اپریل کو درجہ حرارت ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔