ایران کیساتھ کشیدگی ، امریکہ کا دوسری بحری بیٹرہ روانہ کرنے کی تیاری

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکا نے ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے مشرقِ وسطیٰ میں دوسرے طیارہ بردار بحری بیڑے کی تعیناتی کی تیاری شروع کر دی ہے

جسے خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں اہم عسکری پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان جوہری مذاکرات سست رفتاری سے جاری ہیں، تاہم فریقین انہیں امید افزا قرار دے رہے ہیں۔ اس کے باوجود واشنگٹن نے ممکنہ خطرات سے نمٹنے اور اپنی عسکری موجودگی مضبوط بنانے کے لیے اضافی بحری طاقت خطے میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی حکام نے جنگی بیڑےUSS George H.W. Bush (CVN-77)کیریئر اسٹرائیک گروپ کو روانگی کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ یہ نیوکلیئر توانائی سے چلنے والا سپر کیریئر اس وقت امریکی ریاست ورجینیا کے ساحل کے قریب تربیتی مشقوں میں مصروف ہے، تاہم اس کے شیڈول کو مختصر کر کے آئندہ دو ہفتوں میں ممکنہ تعیناتی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

یہ جہاز جدیدNimitz-class aircraft carrier کا آخری طیارہ بردار بحری جہاز ہے، جس نے 2023 کے اوائل میں آٹھ ماہ پر مشتمل اہم تعیناتی مکمل کی تھی اور فروری 2026 تک اسے دوبارہ ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق ایک کیریئر اسٹرائیک گروپ سمندر میں ایک مکمل جنگی شہر کی حیثیت رکھتا ہے، جس میں ہزاروں اہلکار، لڑاکا طیارے اور جدید ہتھیار شامل ہوتے ہیں۔

اگر یہ بحری بیڑہ مشرقِ وسطیٰ پہنچتا ہے تو وہUSS Abraham Lincoln (CVN-72) کے ساتھ شامل ہوگا، جو جنوری کے آخر میںبحیرۂ عرب میں تعینات ہو چکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تقریباً ایک سال بعد پہلی بار ہوگا کہ دو امریکی سپر کیریئر بیک وقت خطے میں آپریشنل ہوں گے، جسے ایران کے لیے واضح عسکری پیغام سمجھا جا رہا ہے۔

ادھر حالیہ ہفتوں میں آبنائے ہرمز اور بحیرۂ عرب میں امریکی اور ایرانی افواج کے درمیان کشیدگی کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، جس کے باعث خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر عالمی توجہ مرکوز ہو گئی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق بڑھتی عسکری سرگرمی اس بات کا اشارہ ہے کہ امریکا ایک جانب سفارتی مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے تو دوسری جانب ممکنہ تصادم کے خطرے کے پیش نظر اپنی دفاعی تیاریوں کو بھی مضبوط بنا رہا ہے۔ ایسے میں آنے والے ہفتے خطے کی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال کے لیے نہایت اہم تصور کیے جا رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں