شہباز حکومت کا خاتمہ،پاکستان تحریک انصاف کا آج یوم شکر و نجات منانے کا اعلان

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )شہباز حکومت کا خاتمہ ،پاکستان تحریک انصاف نے آج یوم شکر و نجات منانے کا اعلان کیا ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کے تقریباً 16 ماہ کے اقتدار کے خاتمے پر پاکستان تحریک انصاف آج یوم تشکر منائے گی۔
پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں پی ڈی ایم کی نااہل حکومت کی تباہی، بدترین مہنگائی اور معیشت کی تباہی کا تفصیلی تجزیہ عوام کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صدر مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی

کور کمیٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سزا کے خلاف اپیل پر عدالتی سماعت پر بھی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی کو تحلیل کردیا تھا جس کے ساتھ ہی وفاقی کابینہ اور حکومت بھی تحلیل کردی گئی تھی۔
12 اگست کو وزیراعظم نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کرکے اسے منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھجوا دیا۔ ایوان صدر کے مطابق صدر نے وزیراعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی تحلیل کی، انہوں نے آئین کے آرٹیکل 58 (1) کے تحت اسمبلی تحلیل کی۔
صدر مملکت کے دستخط ہوتے ہی قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ تحلیل کر دی گئی تاہم نگراں وزیر اعظم کے تقرر تک وزیر اعظم شہباز شریف عہدے پر برقرار رہیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com