اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی دہشت گردی کے مقدمات میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔
سابق وزیراعظم جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے لیے ڈی آئی جی آفس اسلام آباد پہنچے
جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تھانہ کھنہ اور تھانہ شہزاد ٹاؤن 2، 2، تھانہ بہارہ کہو، سیکریٹریٹ، مارگلہ، رمنا، ترنول بھیج دیا۔
انہیں کراچی کمپنی اور کوہسار میں درج دہشت گردی کے مقدمات میں طلب کیا گیا تھا۔
جے آئی ٹی میں ایس ایس پی سی ٹی ڈی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور حساس اداروں کے افسران بھی شامل ہیں۔
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے کیسز کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی سے 2 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ انہیں آج دہشت گردی کے مقدمات میں تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تھا۔