پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے صبح سویرے میانوالی ایئربیس پر حملے کی کوشش کی، ایئربیس پر تعینات فورسز نے فوری اور موثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے، آپریشن کے دوران پہلے سے گراؤنڈ کیے گئے 3 طیاروں کو نقصان پہنچا جب کہ ایک فیول باؤزر بھی متاثر ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فوری کارروائی کے نتیجے میں اہلکاروں اور اثاثوں کا تحفظ یقینی بنایا گیا۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے پسنی سے ماڑہ جانے والی سیکورٹی فورسز کی دو گاڑیوں پر دہشت گردوں کے حملے میں 14 جوان شہید ہوگئے تھے۔