۔پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں دہشت گردوں نے تھانے پر حملہ کیا جس میں حملہ آوروں نے بارود سے بھری کار تھانے کے مین گیٹ پر ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے تھانے کے قریب فائرنگ بھی کی جس میں 16 اہلکار زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے تھانے میں داخل ہونے کی کوشش کی، بارود سے بھری گاڑی کے حملے میں تھانے کی چھت گرگئی جب کہ 2 دہشت گرد بھی مارے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ تحصیل درابن کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔