اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں پولیس سٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ملزمان نے بارگی تھانے پر دستی بموں اور راکٹ لانچروں سے حملہ کیا۔
پولیس کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ لاشوں اور زخمی اہلکاروں کو مقامی سرکاری ہسپتالوںمیں منتقل کردیا گیا۔ بعد میں پولیس کی بھاری نفری تھانے پہنچ گئی۔
کےپی کے علاقےمیں آئے روز دہشتگرد حملے ہورہے ہیں جن میں عام شہریوں اور سکیورٹی فورس کے اہلکاروں کونشانہ بنایا جارہا ہے
مزید پڑھیں ۔۔۔۔۔
شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش حملہ، جوان شہید
گزشتہ عرصے میں بھی دہشتگردوں کی طرف سے دھماکے ، فائرنگ اور دیگرتخریب کاری کی کارروائیاں کی گئی ہیں آئے روزکے حملوں سے شہریوں عدم تحفظ کا شکارہوگئے
قانون نافذ کرنے والےاداروں ،حکومت کو دہشتگردوں کولگام ڈالنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عام آدمی کی زندگی میں سکون ہو۔