دہشت گردوں نے جدید ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے پولیس چیک پوسٹ پر شدید فائرنگ کی جس پر چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے بہترین حکمت عملی اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا.
پولیس کی بھاری جوابی کارروائی اور فائرنگ کی وجہ سے دہشت گرد پیچھے ہٹ گئے اور فرار ہوگئے۔ ڈی پی او میانوالی موقع پر پہنچ گئے جس کے بعد دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے.
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سرحدی پولیس چیک پوسٹ پر پنجاب پولیس کے اہلکار دہشت گردی کے خلاف صف اول سپاہی ہیں
انہوں نے کہا کہ پولیس نے ہمیشہ قیمتی جانیں قربان کر کے دشمن کے مذموم عزائم کو تباہ کیا ہے۔ پنجاب پولیس سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف ایک اہم دیوار ہے۔