سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ،دو فوجی جوان شہید

 

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے سنگوان میں پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2  سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، فورسز نے کامیابی سے دہشت گردوں کو پیچھے دھکیل دیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید اہلکاروں میں 34 سالہ سپاہی حسنین اشتیاق کا تعلق ڈی جی خان جبکہ 27 سالہ سپاہی عنایت اللہ جھل مگسی کا رہائشی تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے فوری طور پر علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کردیا، دہشت گردوں کو سرحد پار سے فرار ہونے سے روکنے کے لیے ایرانی حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ کسی کو بلوچستان میں امن و استحکام کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com