31
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) دہشتگردوں کا نائیجر میں مسجد پر حملہ ، 44 افراد جاں بحق ہو گئے۔
نائیجر کے شہر نیامی کے دیہی قصبے کوورو میں دہشت گردوں نے ایک مسجد پر حملہ کیا۔ حملے کے بعد دہشت گرد موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ کئی زخمیوں کی بھی اطلاعات ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔نائجر کی وزارت داخلہ کے مطابق حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔