دہشت گرد سزا سے نہیں بچ سکتے، ناحق خون بہانے والوں کو عبرت کی  مثال بنائیں گے، صدر ، وزیر اعظم

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گرد سزا سے نہیں بچ سکتے، ناحق خون بہانے والوں کو عبرت کی  مثال بنائیں گے۔

وزیر اعظم نے بارکھان کے علاقے رکھنی بازار میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گرد سزا سے نہیں بچ سکیں گے، ناحق خون بہانے والوں کو عبرت کی مثال بنائیں گے۔

انہوں نے وزیراعلی اور آئی جی پولیس بلوچستان سے رپورٹ بھی طلب کی اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت، لواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی بلوچستان کے علاقے بارکھان میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔صدر نے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا