تیل کی اسمگلنگ سے دہشتگرد روزانہ اربوں روپے کماتے ہیں،بلوچستان میں فوجی تعیناتیاں ضروری،خواجہ آصف

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کہا ہے کہ بلوچستان میں تیل اور دیگر اشیا کی اسمگلنگ سے دہشتگرد روزانہ اربوں روپے کما رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے مخصوص جغرافیائی حالات کی وجہ سے علاقے میں بڑی تعداد میں فوجی اہلکار تعینات کرنا ضروری ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ وادی تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں ہو رہا، وہاں معمول کی نقل و حرکت جاری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسمگل تیل کے کاروباری نقصانات کو ریکور کرنے کے لیے ایک تحریک چلائی جا رہی ہے، جس کے ذریعے ایران سے 40 روپے فی لیٹر تیل لے کر کراچی میں 200 روپے فی لیٹر فروخت کیا جاتا رہا ہے۔ اسمگل تیل کی روک تھام کے بعد یہ عناصر امن و امان برباد کر رہے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کو افغانستان سے ہوا دی جا رہی ہے، دہشت گردوں کے سربراہ وہاں موجود ہیں اور انہیں امداد مل رہی ہے، جبکہ ان کے پیچھے بھارت ہے۔

خواجہ آصف نے بلوچستان کے سرداری نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے علاقے کے تمام وسائل لوٹے۔ دہشت گردوں کے پاس 20 لاکھ روپے کی رائفلیں موجود ہیں اور وہ امریکی اسلحہ استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بی ایل اے اسمگلروں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور خواتین یا بچوں پر حملہ کرنے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔پیپلز پارٹی نے خواجہ آصف کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا اور حکومت سے وضاحت طلب کی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں