بلوچستان میں دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی،سرفرازبگٹی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ دنوں میں دہشت گردی دیکھنے میں آئی ہے، گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی نے متفقہ طور پر دہشت گردی کی مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ ہمیشہ جنگوں میں رہے، روایات کے مطابق چیزیں ہوتی تھیں، یہ بلوچیت کے نام پر ضرور ہوتی ہے، لیکن ان کا اس سے کوئی تعلق نہیں، کسی بلوچ نے کسی پشتون یا پنجابی کو قتل نہیں کیا
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہر ضلع میں ہر روز صوبائی حکومت کا کوئی نہ کوئی سیکرٹری ہونا چاہیے، ہم دن گزرنے کے ساتھ گورننس ٹھیک کر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی حکومت ذہین طالبات کو ہارورڈ اور آکسفورڈ میں بھیج رہی ہے۔ اب بلوچستان کے عوام کو ہمارے اور دہشت گردوں میں فرق تلاش کرنا ہوگا۔ ہم خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔