اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹورٹ براڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کو مشکل چیلنج قرار دیدیا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹورٹ براڈ نے ایک انٹرویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ پاکستانی ٹیم ان دنوں بہترین کرکٹ نہیں کھیل رہی لیکن پھر بھی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز آسان چیلنج نہیں ہے۔اسٹیورٹ براڈ نے پیش گوئی کی کہ انگلینڈ کا جارحانہ انداز پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کام کرے گا، انگلینڈ کے بلے بازوں کو باؤنڈری لگتی ہے اور اسپن کے ہاتھوں کیچ نہیں ہوتے۔سٹیورٹ نے انگلش کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ نتائج حاصل کرنے کے لیے انگلینڈ کو تیز کرکٹ کھیلنی ہوگی۔
سابق انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم بہترین کرکٹ نہیں کھیل رہی، مشکلات کا شکار ہے، انگلینڈ کو مثبت کرکٹ کھیل کر پاکستان ٹیم کو جلد از جلد دباؤ میں لانا ہوگا۔سابق فاسٹ بولر نے اعتراف کیا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ پاکستان میں عالمی معیار کا ٹیلنٹ ہے، ایسے کھلاڑی جو میچ جیت سکتے ہیں، اس لیے یہ آسان چیلنج نہیں ہوگا۔ اسٹیورٹ براڈ نے مزید کہا کہ 2022 میں انگلینڈ کا دورہ پاکستان بہت اچھا رہا، تمام کھلاڑیوں نے دورہ پاکستان سے لطف اندوز ہوئے اور بیٹنگ گروپ اسپن کے لیے اچھا ثابت ہوا۔