268
سی اے اے کے مطابق تمام بین الاقوامی پروازوں میں مسافروں کی دو فیصد اسکریننگ فوری طور پر نافذ العمل ہو گی.
سی اے اے نے کہا ہے کہ این سی او سی کی ہدایات کے بعد کوویڈ 19 کے مسافروں کی اسکریننگ مرحلہ وار شروع ہوئی ہے، ہر پرواز کے دو فیصد مسافروں کا تیز رفتار اینٹیجن ٹیسٹ کرایا جائے گا.
حکام کا کہنا ہے کہ دن میں کم از کم ایک بار مسافروں کے لاؤنجز میں فیومیگیشن کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں.
سی اے اے کے ترجمان کے مطابق ہوائی اڈوں کے عملے کو بارڈر ہیلتھ سروسز کے اہلکاروں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.